مایوس کن نتائج کے باوجود نہ استعفیٰ دوں گا نا قیمتیں کم کروں گا، نائی ٹینڈو سربراہ

ٹوکیو: نائی ٹینڈو کے صدر نے جمعرات کو عہد کیا کہ وہ پرانے طریقوں پر کاربند رہیں گے۔ انہوں نے مایوس کن آمدنی کے باوجود استعفیٰ دینے یا مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے سے بھی انکار کیا۔ تاہم یہ ضرور کہا کہ ویڈیو گیم ساز کمپنی طبی نگہداشت کے میدان میں داخل ہو رہی ہے۔

نائی ٹینڈو کے صدر ساتورو ایواتا نے “معیارِ زندگی” نامی کاروباری منصوبے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم یہ بتایا کہ اس میں پہننے کے قابل آلات شامل نہیں۔ (پہننے کے قابل کمپیوٹر آلات آج کل مقبول ہو رہے ہیں مثلاً گوگل گلاس نامی عینک، اور صحت کی جانچ کے لیے مختلف قسم کے بینڈ جو بازو پر پہنے جا سکتے ہیں اور جسمانی درجہ حرارت وغیرہ کی معلومات اسمارٹ فون پر مہیا کرتے ہیں۔)

کیوتو سے تعلق رکھنے والی نائی ٹینڈو پہلے ہی فٹنس گیمز مہیا کرتی ہے۔ ایواتا نے اس برس کے اواخر میں تفصیلات ظاہر کرنے کا وعدہ کیا۔

اس ماہ کے اوائل میں کمپنی نے مارچ 2014 تک کے مالی سال کے لیے 25 ارب ین (242 ملین ڈالر) کے نقصان کی پیشن گوئی کی تھی۔ تاہم اس سے قبل ایک پیشن گوئی میں اس نے 55 ارب ین (532 ملین ڈالر) کے منافع کی پیشن گوئی کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.