واشنگٹن: ممتاز امریکی لبرل کارکنوں نے بدھ کو امریکی فوجی اڈے کے خلاف اہلِ اوکی ناوا کے ساتھ یکجہتی کا عہد کیا۔ حالانکہ جاپان اور امریکہ اس کی منتقلی کے منصوبے حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
100 سے زیادہ اسکالروں اور کارکنوں –جن میں فلم ساز اولیور میسن اور مائیکل مور بھی شامل ہیں–نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے جس میں ناگو میں امریکی میرین ائیر بیس کی تعمیر کی مخالفت کی گئی ہے۔ ناگو زیریں استوائی جاپانی جزیرے کی مشرقی ساحلی پٹی پر واقع ایک خاموش سا قصبہ ہے۔ امریکہ کی پرانی ہوتی اور غیر مقبول فوتینما ائیر بیس کو یہاں منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس بیان میں کہا گیا، “20 ویں صدی میں امریکہ میں ہونے والی سول حقوق کی جد و جہد کے برعکس اہلِ اوکی ناوا نے فوجی نوآبادیاتی تسلط ختم کرنے کے لیے پرامن انداز میں جد و جہد کی ہے”۔ اوکی ناوا تزویراتی طور پر ان پانیوں کے قریب ہے جہاں جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔