چور گرفتار، 450 اونچی ایڑی والے جوتے برآمد

ٹوکیو: جاپانی پولیس نے بدھ کو کہا، ٹوکیو کے ہوسٹس کلب سے اونچی ایڑی والے جوتے چرانے پر ایک آدمی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید برآں اس کے کمرے کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر جوتوں کے 450 مسروقہ جوڑے دستیاب ہوئے ہیں۔

“مجھے اونچی ایڑی والے جوتے چرانے سے خوشی ملتی تھی۔ میں نئی نکور مصنوعات میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا،” 28 سالہ شو ساتو نے تفتیش کاروں کو بتایا۔ ٹوکیو پولیس کے مطابق اسے منگل کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے کہا، ساتو بے روزگار ہے اور اس کی کوئی مستقل رہائشگاہ بھی نہیں ہے۔ اس نے پچھلے نومبر میں ٹوکیو کے رنگ و نور سے بھرے ضلعے گنزا میں واقع ہوسٹس کلب کے چینجنگ روم میں نقب لگائی۔ یہاں سے اس نے اونچی ایڑی والے 14 جوتے اور کاسمیٹکس چرائے۔

بعد ازاں انہوں نے اس کے کرائے والے کمرے سے قریبا 450 جوڑے اونچی ایڑی والے جوتے اپنے قبضے میں لیے۔ تاہم ان جوتوں کے مالکان کی نشاندہی ابھی نہیں ہو سکی۔

ساتو کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، “کلب کے چینجنگ روم کے لاکر گویا خزانے کے صندوق تھے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.