ساپّورو میں 4 دنوں سے ایک 9 سالہ بچی لاپتہ

ساپّورو: ساپّورو میں پولیس اہلکار ایک 9 سالہ بچی کی تلاش کے لیے عوامی اپیل کر رہے ہیں۔ یہ بچی 27 جنوری سے لاپتہ ہے۔

پولیس نے جمعرات کو رینا ہاتایا کی تصویر جاری کی۔ وہ شیروئشی وارڈ کے ہیگاشی ساپّورو اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ بچی 27 جنوری کو سہ پہر 3 بجے کے قریب گھر سے نکلی تھی۔ اس نے ماں کو بتایا تھا کہ وہ اسکول کے لیے نوٹ بک خریدنے جا رہی ہے۔ تب سے اس کا کوئی اتا پتا نہیں۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے بچی کے دوستوں، اہلخانہ کے پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ تاہم کوئی سراغ ہاتھ نہ آنے پر انہوں نے ذرائع ابلاغ میں بچی کی تصویر جاری کرنے کا فیصلہ کیا کہ وہ کہیں کسی جرم کا نشانہ نہ بن گئی ہو۔

ہاتایا کا قد قریبا 1.3 میٹر ہے۔ وہ دبلی پتلی ہے، اس کے بال کندھوں سے ذرا لمبے ہیں اور ارغوانی فریم والی عینک پہنتی ہے۔ جب وہ گھر سے نکلی تھی تو اس نے سیاہ ڈاؤن جیکٹ اور بیگی پاجامہ پہنا ہوا تھا۔

کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے فرد پر زور دیا جاتا ہے کہ ساپّورو شیرائشی پولیس کے نمبر 011-814-0110 پر کال کرے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.