امریکہ کے لیے جاپانی سفیر کا چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران دھیرج رکھنے پر زور

واشنگٹن: امریکہ میں جاپانی سفیر نے بدھ کو چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ ایک اعلی امریکی انٹیلی جنس اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ علاقائی تنازعات اور قوم پرستانہ جوش و جذبہ مشرقی ایشیا میں عداوت کا خطرہ بڑھا رہے ہیں۔

سفیر کینی چیرو ساسائے نے کہا لوگ دو ایشیائی طاقتوں کے درمیان انحطاط پذیر تعلقات سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے دونوں اطراف سے اپیل کی کہ “اشتعال انگیز بیانات” سے پرہیز کریں۔

ساسائے نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک کو بتایا کہ تعمیری مکالمے کی ضرورت ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ جاپان اپنی علاقائی سالمیت کے دعوؤں پر کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمرکلیپر بدھ کو سینٹ کی عالمی خطرات کے موضوع پر سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ چین جزائر کے معاملے پر ممکناً جاپان کے لیے “سخت موقف” جاری رکھے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.