امریکہ پرائس فکسنگ کیس میں جاپانی کار ساز ادارے کے عہدیداروں کو جیل بھیجے گا

واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے جمعے کو کہا کہ جاپانی آٹو پارٹس سپلائر ڈائمنڈ الیکٹرک کے دو عہدیداروں کو ایک برس سے زیادہ عرصے کے لیے جیل بھیجا جائے گا۔ ان پر امریکہ میں پرائس فکسنگ کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔

شیگے ہیکو ایکے ناگا اور تاتسوؤ ایکے ناگا، علی الترتیب، اوساکا سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کے سابق صدر اور سابق نائب صدر ہیں۔ محکمے کے مطابق، انہوں نے امریکہ میں بیچی جانے والی کاروں میں نصب اگنیشن کوائلز کی پرائس فکسنگ کی “عالمی سازش” میں حصہ لینے کا اعتراف کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

یہ سازش 2003 سے 2010 کے عرصے تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں مختلف صنعتی اداروں نے نیلامیوں میں بے ایمانی کی اور فورڈ کو فروخت کی جانے والی اگنیشن کوائلز کی قیمت فکس کر دی۔

شیگے ہیکو ایکے ناگا 16 ماہ کا عرصہ جیل میں گزاریں گے جبکہ ان کے بھائی تاتسوؤ 13 ماہ کی سزا کاٹیں گے۔

یہ الزامات اور سزائیں پرائس فکسنگ پر ایک طویل مدتی، وسیع تفتیش کا حصہ ہیں۔ اس میں زیادہ تر جاپانی کار پرزے بنانے والے ملوث تھے جس کے نتیجے میں 24 کمپنیوں اور 28 افراد کے خلاف مقدمات دائر کیے گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.