ٹوکیو کے شہری علاقے کے لیے فلو کی وبا کا انتباہ جاری

ٹوکیو: ٹوکیو کی شہری حکومت کے طبی اہلکاروں نے انفلوئنزا کی وبا کا انتباہ جاری کیا ہے اور دارالحکومت کو انتہائی خطرے والا علاقہ قرار دیا ہے۔

ٹی بی ایس نے خبر دی، طبی اہلکاروں کے مطابق 20 تا 26 جنوری کے ہفتے میں شہری علاقے کے ہر ہسپتال میں انفلوئنزا سے متعلقہ علامات کا شکار آنے والے اوسط مریضوں کی تعداد 29.7 ہو گئی۔ اگرچہ کسی بیماری کے پھیلاؤ کو وبا کا نام دینے کے لیے ضروری ہے کہ فی طبی مرکز مریضوں کی تعداد 30 ہو۔ تاہم ٹوکیو کے اہلکاروں کا خیال ہے کہ متاثرہ مریضوں کی مذکورہ بالا تعداد ایک باضابطہ عوامی انتباہ جاری کرنے کے لیے کافی ہے۔

وزارت لوگوں کو نصیحت کر رہی ہے کہ فلو ویکسین لگوائیں، اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں، اور دیگر حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ کم از کم فروری کے اواخر تک فلو کی وباؤں کو ٹالنے کی کوشش کی جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.