سڈنی: جنگجو وہیل شکار مخالف مہم جو سی شیفرڈ نے کہا کہ اتوار کو بحرِ جنوبی میں ان کے ایک جہاز کو جاپانیوں نے “جارحانہ” اور بلا اشتعال” تصادموں میں ٹکریں ماری ہیں۔
سی شیفرڈ نے کہا کہ ان کے ایک جہاز باب بیکر پر جاپانی بحری بیڑے کے تین ہارپون بردار جہازوں نے منظم انداز میں حملہ کیا۔ وہ مہم جوؤں کو فیکٹری جہاز نیشین مارو سے پرے دھکیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
“یہ حملہ سی شیفرڈ کے جہازوں کو ان کی موجودہ پوزیشن سے پرے ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ ان جہازوں نے نیشین مارو کا ڈھلوان راستہ روک رکھا ہے جس سے جنوبی سمندر میں وہیلوں کے محفوظ علاقے سے شکار شدہ وہیلیں اس پر لوڈ نہیں کی جا سکتیں۔”
جاپانی ماہی گیر ایجنسی کے ایک اہلکار نے اس تصادم کی تصدیق کی۔ تاہم اس نے کہا کہ یوشین مارو نمبر 2 نہیں بلکہ نمبر 3 جہاز اس تصادم میں ملوث تھا۔
سی شیفرڈ کے کپتان ہیمر سٹیڈٹ نے کہا کوئی زخمی نہیں ہوا۔ “لیکن وہیل شکاریوں کو یقیناً پہلے اتنا جارح مزاج نہیں دیکھا گیا اور میرا خیال ہے کہ ہم خاصے خوش قسمت ہیں کہ کوئی زخمی نہیں ہوا”۔