آئچی: ہیگاشیورا، صوبہ آئچی میں پولیس نے اتوار کو کہا کہ تین بالغ افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق بظاہر یہ ایک آپس میں طے کر کے کی گئی اجتماعی خودکشی لگتی ہے۔
پولیس کے مطابق، ان کی لاشیں ہفتے کی صبح 12:45 پر خاندان کے ایک اور رکن نے دریافت کیں۔ این ٹی وی نے خبر دی کہ ایک 67 سالہ شخص، اس کی 59 سالہ بیوی اور ان کا دوسرا بڑا بیٹا، جس کی عمر 33 سال تھی مردہ پائے گئے۔ ان کی لاشیں 37 سالہ سب سے بڑے بیٹے نے ہسپتال میں اپنی ملازمت سے گھر واپسی پر دریافت کیں۔
پولیس نے کہا کہ ان تینوں نے چولہے میں کوئلے کی راکھ جلائی۔ جس کے بعد اس سے پیدا شدہ کاربن مونو آکسائیڈ کو سانس میں بھر کر موت کا شکار ہوئے۔ این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایک الوداعی رقعہ پایا گیا۔ رقعے میں لکھا تھا کہ انہوں نے اجتماعی خودکشی کی منصوبہ بندی کی تھی۔