ٹیپکو کا اپریل تا دسمبر کے لیے 722.9 ارب ین کے منافع کا اعلان

ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے جمعے کو کہا کہ اس نے اپریل تا دسمبر کی نو ماہی کے لیے 772.9 ارب ین کا منافع درج کیا ہے۔ اس کا سہرا بجلی کے نرخ بڑھانے اور جحیم حکومتی امداد کے سر بندھتا ہے۔

ٹیپکو صفائی اور زرِ تلافی کی جحیم لاگتوں سے پیدا شدہ خسارے کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر کھڑی تھی۔ اور اس بے ڈھنگی یوٹیلیٹی کے ڈھیر ہو جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد ٹوکیو نے کئی ارب ڈالر کے ساتھ اس کی مالی مدد کی۔

ٹیپکو نے کہا اس نے دسمبر تک کے نو ماہ کے دوران نیٹ منافع کمایا، جبکہ پچھلے برس اسی عرصے کے دوران اس نے 2.2 ارب ین کا نیٹ نقصان ظاہر کیا تھا۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے نے ٹیپکو کی فروخت کردہ توانائی کے استعمال میں کمی کے اثرات کم کرنے میں مدد دی۔ اس سرما میں خلافِ معمول گرم موسم نے حرارت کے لیے بجلی کی طلب کم کر دی تھی۔

ٹیپکو نے کہا کہ اسے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے چونکہ وہ تھرمل بجلی گھر استعمال کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.