وزارتِ انصاف کا ملازم ٹرین پر خاتون کے اسکرٹ تلے ٹانگوں کی تصویر لینے پر گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے وزارتِ انصاف کے ایک 31 سالہ ملازم کو حراست میں لیا ہے۔ وہ ٹوکیو کی ایک ٹرین میں ایک خاتون کے اسکرٹ تلے ٹانگوں کی تصاویر بنا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ مشتبہ یوکی ایدے اپنا اسمارٹ فون استعمال کر کے یہ قبیح فعل سر انجام دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ وہ جے آر یامانوتے لائن پر ایکےبوکورو اور سوگامو اسٹیشنوں کے درمیان 29 جنوری کو ایک خاتون کے اسکرٹ تلے تصاویر بنا رہا تھا۔

فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایدے نے الزام کا اعتراف کیا اور انہیں بتایا: “یہ سچ ہے۔ میں خواتین کی ٹانگوں سے بلاشبہ پیار کرتا تھا، میں نے بس ایک تصویر لینی ہوتی تھی۔”

پولیس نے کہا کہ ایدے کو ایک برس قبل بھی اسی جرم کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.