فضائی دفاعی حد بندی پر جاپانی ‘ہیجان’ کشیدگی پھیلا رہا ہے، چین

بیجنگ: چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چین جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتا اور جنوبی بحر چین میں تنازع کی صورتحال کے بارے میں پرامید ہے۔ اس نے جاپان کو خبردار کیا کہ وہ “افواہیں پھیلانے” سے باز رہے کہ چین نئی فضائی دفاعی حد بندی پر غور کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ چین نے پچھلے برس مشرقی بحر چین پر ایک فضائی دفاعی حد بندی کا اعلان کر کے جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ کو چوکنا کر دیا تھا۔ اس حد بندی میں وہ غیر آباد جزائر بھی شامل ہیں جو چین اور جاپان میں تلخ علاقائی تنازع کی مرکزی وجہ ہیں۔

وزارت نے کہا، “چین جنوبی بحر چین کے اطراف میں واقع ممالک اور جنبی بحر چین میں عمومی صورتحال کے حوالے سے پرامید محسوس کرتا ہے”۔ وزارت نے اضافہ کیا کہ اس کے خیال میں آسیان کے ساتھ تعلقات کے امکانات “روشن” ہیں۔

چین تیزی سے فوجی اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے۔ اور فضائی دفاعی حد بندی کے نفاذ کے بعد وہ مشرقی بحر چین میں باقاعدگی سے گشتی جہاز روانہ کرتا رہتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.