وزیرِ صحت فلو کی وجہ سے علیل

ٹوکیو: وزیرِ صحت نوری شیسا تامورا منگل کو فلو کی وجہ سے دائت کے سیشن میں شرکت نہ کر سکے۔

ٹی بی ایس کے مطابق، اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی سہ پہر بجٹ معاملات کے اجلاس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف نے فلو کی ویکسین لی ہے۔

صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جاپان فلو کی وبا کے نِرغے میں ہے۔ وبائی بیماریوں کے قومی ادارے کے مطابق، 26 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک بھر میں فلو کے 1.32 ملین کیسوں کی اطلاع دی گئی۔ یہ اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں دوگنی تھی۔

وزارت لوگوں کو نصیحت کر رہی ہے کہ فلو ویکسین لگوائیں، اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں، اور دیگر حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ کم از کم فروری کے اواخر تک فلو کی وباؤں کو ٹالنے کی کوشش کی جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.