مداخلت کار نے 61 سالہ آدمی کو چاقو سے ہلاک کر دیا

گونما: پیر کی صبح موتسوساوا، صوبہ چیبا میں ایک مداخلت کار نے ایک 61 سالہ بوڑھے شخص کو اس کے گھر میں چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، ایک نامعلوم شخص نے کمپنی ڈائریکٹر ہیدیکازو تاناکا کے پیٹ اور سینے پر وار کیے۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ یہ شخص صبح 3:30 بجے ان کی رہائشگاہ میں آ گھسا تھا۔ پولیس نے کہا کہ تاناکا کی 51 سالہ بیوی نے انہیں بیان دیا۔ جس کے مطابق وہ اٹھی تو اس نے خوابگاہ میں اپنے خاوند کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا۔ اس نے کہا کہ مداخلت کار نے اس کے خاوند کو گھائل کیا اور فرار ہو گیا۔

تاناکا نے ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

پولیس نے کہا کہ مشتبہ نے لمبا سیاہ کوٹ پہنا ہوا تھا، اور گٹھے ہوئے جسم کا مالک تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.