حکومت نے آبے کے پہلی جنگِ عظیم والے تبصرے کا الزام مترجم کے سر منڈھ دیا

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے ایک نجی مترجم فرم کی سرزنش کی ہے۔ اس کے ایک ملازم مترجم نے وزیرِ اعظم شینزو آبے کے اظہارِ خیال کا ترجمہ کیا تھا۔ جس سے لگا کہ انہوں نے چین جاپان تعلقات کو پہلی جنگِ عظیم میں یورپ کے تعلقات سے تشبیہ دی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ ورلڈ اکنامک فورم، ڈیووس کے موقع پر عالمی ذرائع ابلاغ سے ایک ملاقات کے دوران آبے کے خیالات میں اضافہ کر کے پیش کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ وزارت نے مذکورہ فرم کو کارکردگی کا جائزہ دیا ہے۔ اہلکار نے تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔

بڑے ذرائع ابلاغ نے آبے کا بیان ایسے شائع کیا تھا جیسے انہوں نے جاپان چین تعلقات کو پہلی جنگِ عظیم سے قبل برطانیہ اور جرمنی کے تعلقات سے تشبیہ دی ہو۔ اخبارات کے مطابق، یہ دونوں “یکساں صورتحال” کے حامل ہیں۔

جاپانی میں اظہارِ خیال کی ایک نقل میں مذکورہ کلمات موجود ہی نہیں تھے۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری نے جاپانی میں اظہارِ خیال کا ایک ترجمہ مہیا کیا جو اے ایف پی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس ترجمے کے مطابق آبے سے جاپان اور چین کے درمیان ممکنہ جھگڑے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.