اوساکا مفت وائی فائی مہیا کرنے والا پہلا جاپانی شہر بن گیا

ٹوکیو: جاپانی معاشرے کو خوب تر اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ترقی یافتہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن بات جب مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کی آتی ہے تو یہ ساری خوبیاں گہنا جاتی ہیں۔

تاہم ایک شہر نے بالآخر اس بات کا نوٹس لیا ہے اور سیاحوں کے لیے بہتر ربط سازی کی سہولت دینا شروع کی ہے۔ اوساکا نے ابھی ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ اوساکا فری وائی فائی نامی پروگرام شروع کر رہا ہے۔ یہ پروگرام شہر بھر کے مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ یہ اقدام اوساکا کی جانب سے خود کو ٹوکیو کے مقابلے میں عالمی گیٹ وے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

صارفین کو یہ خدمت استعمال کرنے کے لیے بس ایک جائز ای میل پتہ مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ خدمت ایپل، اینڈرائیڈ، اور ونڈوز کے آلات کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ لاگ ان ہونے پر آپ کو 30 منٹ تک مفت وائی فائی کی سہولت ملے گی۔ اور دوبارہ لاگ ان ہونے کی تعداد پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔ تاہم کچھ مقامات پر اس خدمت کا صرف “ہلکا” ورژن دستیاب ہے۔ اس میں پورے دن کے لیے ایک گھنٹہ وائی فائی ملتا ہے جو 15 پندرہ منٹ کے دورانیوں کے لیے وصول کیا جا سکتا ہے۔

اس پروگرام کے شرکاء میں نانکائی،کینتیتسو اور کئےہن ریلویز، سیاحوں کے لیے خاص خاص پرکشش جگہیں، اور چند ایک ہوٹل، دوکانیں اور ریستوران شامل ہیں۔ ان تمام مقامات پر ایک اوسط سیاح با آسانی جا سکتا ہے۔ خیال ہے کہ اگر یہ پروگرام مقبول ثابت ہوا تو دستیاب مقامات کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.