ٹوکیو: ٹوکیو کے 23 وارڈز میں سال کی پہلی اور ہلکی سی برفباری ہوئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ رات اور بدھ کو علی الصبح تک ٹوکیو کے شہری علاقے پر 1 تا 3 سینٹی میٹر برفباری کی پیشن گوئی تھی۔
منگل کو شمال سے آنے والے ٹھنڈی ہوا کے دباؤ نے ملک گھر میں درجہ حرارت کم کر دئیے۔ ٹوکیو میں دن 2 بجے کے قریب 7 درجے کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہ پیر کے 10 درجے کے مقابلے میں کم تھا۔
پولیس نے ڈرائیوروں اور راہ گیروں کے لیے انتباہ جاری کیا کہ وہ پھسلواں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر احتیاط کا مظاہرہ کریں۔