زوشی ساحل پر موسیقی اور الکوحل پر پابندی لگائے گا

ٹوکیو: زوشی، صوبہ کاناگاوا کی مقامی حکومت میونسپل اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس میں شہر کے ساحل پر با آوازِ بلند موسیقی چلانے اور شراب پینے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سانکےئی شمبن نے اس حوالے سے خبر دی۔ زوشی کی مقامی حکومت کے اہلکار موساشی کوئیزومی نے کہا کہ یہ تجویز شہر کے اکلوتے عوامی ساحل پر سرکش رویے کے کئی واقعات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ اہلکار کے مطابق ایسے واقعات نے اس علاقے کو “نائٹ کلب” میں بدل دیا ہے۔

مقامی شہری کونسل کے مطابق، اس تجویز میں ساحلی جھونپڑیوں کے باہر شراب پینے اور بار بی کیو کرنے پر پابندی، ٹیٹوز دکھانے کی ممانعت، اور ساحل یا ساحلی جھونپڑیوں میں اونچی آواز میں موسیقی چلانے پر پابندی شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.