صوبہ تویاما میں نورو وائرس کی مشتبہ وبا پھیلنے سے 261 افراد بیمار

تویاما: صوبہ تویاما میں صحت کے اہلکاروں نے منگل کو کہا کہ ایسوئی دائیمون پبلک ایلیمنٹری اسکول، ایسوئی، صوبہ تویاما میں 261 طلباء اور اساتذہ بیمار پڑ گئے ہیں۔ ان کے مطابق اس کی وجہ نورو وائرس کی مشتبہ وبا پھیلنے سے ہوئی زہر خورانی تھی۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، 31 جنوری اور 3 فروری کے درمیان 245 طلباء اور 16 اساتذہ نے قے اور ڈائریا کی شکایت کی۔ مقامی حکومت کے طبی اہلکاروں نے کہا کہ دو اساتذہ میں نورو وائرس پایا گیا۔

اہلکاروں نے 3 تا 7 فروری کے لیے اسکول کے تمام کمروں کو جراثیم سے پاک کر کے بند کرنے کا حکم دیا۔ تاہم اسکول بند نہیں کیا جائے گا۔

خیال ہے کہ اس وبا کی وجہ اسکول میں مہیا کیا جانے والا دوپہر کا کھانا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.