یوکوہاما کے اپارٹمنٹ میں 69 سالہ خاتون مردہ پائی گئی

یوکوہاما: پولیس والے ایک 69 سالہ خاتون کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ خاتون منگل کی سہ پہر یوکوہاما میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھی۔

پولیس نے اس خاتون کی شناخت ناؤکو ایواساکی کے طور پر کی۔ وہ اس کے 77 سالہ خاوند سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ اس کی بیوی کی موت کن حالات میں ہوئی۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ اس نے اپنی بیٹی کو کال کر کر کے کہا تھا، “تمہاری ماں مر رہی ہے”۔ ان کی بیٹی قریب ہی رہتی ہے۔ وہ ان کے گھر کی جانب بھاگی اور ناؤکو کو مردہ پڑے ہوئے پا کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کے گلے پر سرخ رنگ کے نشانات تھے۔ جس سے اندازہ ہوا کہ شاید اسے گلا گھونٹ کر مارا گیا ہو۔

پولیس کو شبہ ہے کہ خاوند قتل و خودکشی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے کی ہمت نہ کر سکا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.