ٹوکیو: جے آر ایسٹ وسطی ٹوکیو اور ہانیدا کے ہوائی اڈے کو ملانے کے لیے ایک نئی ریلوے لائن پر غور کر رہا ہے۔
منصوبہ ہے کہ ایک مال گاڑی استعمال کی جائے جو اس وقت جے آر تاماچی ڈپو پر خراب کھڑی ہے۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ ٹرین ٹوکیو اسٹیشن سے چلے گی، پھر شیناگاوا پر زیرِ زمین چلی جائے گی اور پھر ہانیدا پہنچے گی۔
جے آر ایسٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ مذکورہ ریلوے لائن ابھی صرف منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے۔ اس نے کہا کہ جے آر ایسٹ ایک نئی لائن اور اُواینو ٹوکیو لائن کو آپس میں مربوط کر کے جنوبی کانتو ریجن سے ہانیدا تک رسائی کو بھی انتہائی آسان بنانا چاہے گا۔ اُواینو ٹوکیو لائن اگلے برس سے خدمات شروع کرے گی۔
ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کئی ایک تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ 2020 کے اولمپکس سے قبل آنے والوں کے لیے ہانیدا سے ٹوکیو تک پہنچنے کی رفتار میں اضافہ کیا جا سکے۔ تاہم جے آر ایسٹ نے کہا کہ نئی لائن کو حقیقت بنانے میں مشکل درپیش ہو گی۔ چونکہ کئی سارے ماحولیاتی اور تکنیکی مسائل پر غور کرنا باقی ہے۔