ساپّورو کا برفانی میلہ شروع

ساپّورو: ساپّورو کا برفانی میلہ منگل سے شروع ہو گیا۔ 65 ویں سالانہ میلے میں 200 کے قریب منجمد اور برف سے بنے فن پارے شامل ہیں۔ انہیں اودوری پارک، کمیونٹی ڈوم تسودومے کے میدانوں اور سوسوکینو کی مرکزی شاہراہ پر سجایا گیا ہے۔

رواں برس نمایاں فن پاروں میں سوچی سرمائی اولمپکس میں حصے لینے والے جاپانی ایتھلیٹس کے مجسمے شامل ہیں۔

میلے کے منتظمین نے کہا کہ انہیں میلے میں 20 لاکھ کے قریب لوگوں کے آنے کی توقع ہے۔یہ میلہ 11 فروری تک جاری رہے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.