ہانگ کانگ: چین نے بدھ کو جاپان کے قومی ٹیلی وژن کے ایک سینئر مینجر کی جانب سے نانجِنگ قتلِ عام سے انکار کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اس نے کہا کہ مینجر کے خیالات “عالمی انصاف کے لیے ایک بے شرمانہ چیلنج” ہیں۔
ناؤکی ہایاکوتا نے اسے “پراپیگنڈا” قرار دے کر مسترد کیا تھا۔
بدھ کو وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ایک چبھتا ہوا ردعمل ظاہر کیا اور جاپان پر زور دیا کہ وہ اپنی تاریخ کا “سامنا کرنا” سیکھے۔
سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ہایاکوتا کے خیالات “عالمی انصاف اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بے شرمانہ چیلنج” کی حیثیت رکھتے ہیں۔
دائیں بازو کے ناول نگار ہایاکوتا ایک 12 رکنی انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔ جو سرکاری خرچ پر چلنے والے جاپانی نشر کار ادارے کے امور چلاتی ہے۔