جی جی پریس: وزارتِ صحت جون میں برازیل جانے کے خواہشمند افراد کو مشورہ دے رہی ہے کہ زرد بخار کے خلاف ویکسین لگوا کر جائیں۔ یہ شائقین فٹ بال کے عالمی کپ کے کھیل دیکھنے جائیں گے۔
وزارتِ صحت، محنت اور بہبود کے ایک اہلکار نے کہا کہ جاپان میں صرف 10 لوگوں نے ورلڈ کپ کے لیے یہ کام کیا ہے۔ اہلکار نے خبردار کیا کہ ویکسی نیشن جاپان بھر میں صرف 26 مراکز پر دستیاب ہے۔ اور اس وجہ سے ایونٹ سے ذرا قبل وہاں انتہائی رش ہو جائے گا۔
زرد بخار مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے اور افریقہ و برازیل کی علاقائی بیماری ہے۔ ایک مرتبہ چڑھ جانے پر اس کی علامات بخار جیسی ہوتی ہیں، جس کے ہمراہ کانپنا اور سر درد بھی شامل ہیں۔ مریض اس بیماری سے مر بھی سکتے ہیں۔