یوکوہاما: پولیس نے جمعے کو کہا کہ جمعرات کی رات یوکوہاما کے ہاددوگایا وارڈ میں جے آر یوکوسوکا لائن پر ایک 25 سالہ خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی۔
سانکےئی شمبن نے خبر دی، ناتسوکی میاتا نامی اس خاتون کو تیزی سے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم آمد پر ہی اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ میاتا کے اہلخانہ کے مطابق وہ اپنی بلی کے پیچھے گھر سے باہر گئی تھی۔ یہ بلی گھر سے بھاگی ہوئی تھی۔
پولیس والے ان حالات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے باعث میاتا پٹڑیوں پر جا پہنچی۔
دریں اثناء، جمعرات کی رات ہی ٹوکیو کے آداچی وارڈ میں ایک عمر رسیدہ خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی۔ اسے توبو تسودو اسکائی ٹری لائن پر کیتا سینجو اور اُوشیدا اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین نے ٹکر ماری۔
ان لائنوں پر خدمات قریباً دو گھنٹوں تک معطل رہیں۔