ٹوکیو: پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر ٹوکیو کے روپونگی ضلع میں دو دیگر آدمیوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق، پہلا حملہ جمعے کو صبح 10 بجے کے قریب وقوع پذیر ہوا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ گیم سافٹویر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ایک ملازم –جس کی عمر 20 کے پیٹے میں تھی– پر اچانک اس مشتبہ نے حملہ کیا۔ مذکورہ شخص ایک عارضی مزدور ہے اور اس نے دفتر کی عمارت کے اندر ہی سافٹویر کمپنی کے ملازم کے کندھے اور ایک جانب تیز دھار آلے کے وار کیے۔ پولیس نے کہا کہ مضروب کو سخت زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔
20 کے پیٹے میں ایک اور ملازم کو بھی انگلیوں پر معمولی زخم آئے۔ یہ بھی عارضی کارکن تھا۔
پولیس نے رپورٹروں کو بتایا کہ مشتبہ نے 3 فروری کو وہاں کام کرنا شروع کیا تھا۔ اس نے پولیس کو بیان میں کہا کہ چھری وہ گھر سے لے کر آیا۔ اس نے پہلے ملازم پر اس لیے وار کیا چونکہ وہ اُس پر ہنسا تھا۔