ٹوکیو: بڑے ذرائع ابلاغ کے مطابق، حکومت کے حمایت یافتہ ایٹمی توانائی نواز اور چوٹی کے امیدوار نے اتوار کو ٹوکیو کا گورنری انتخاب جیت لیا۔ ایٹمی توانائی مخالف امیدوار دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
این ایچ کے اور دیگر ذرائع ابلاغ نے ووٹ ڈال کر نکلنے والوں کے سروے پر مشتمل حساب کتاب نشر کیا۔ جس سے پتا چلا کہ یوئچی ماسوزوئے نسبتاً کم ٹرن آؤٹ میں نمبر ایک رہے۔ وہ ایک سابق ٹیلی وژن شخصیت اور کبھی کابینہ کے وزیر رہ چکے ہیں۔
ماسوزوئے نے رپورٹروں کو بتایا، “میں ٹوکیو کو آفات کی روک تھام، بہبود اور معیشت کے حوالے سے دنیا کا نمبر ایک شہر بنانا چاہتا ہوں”۔ “اور سب سے اہم بات کہ میں 2020 کے اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کو کامیاب کراؤں گا۔”
ووٹنگ ختم ہونے سے آدھ گھنٹہ قبل تک ٹرن آؤٹ 34 فیصد کے قریب رہا۔ جاپان کے سب سے بڑے شہر میں یہ شرح پچھلے انتخابات کے ٹرن آؤٹ سے 10 فیصد پوائنٹ کم ہے۔ یاد رہے کہ ہفتے کو قریباً نصف صدی کی شدید ترین برفباری بھی ہوئی۔