ٹوکیو: شیزوؤکا، یامانشی اور کاناگاوا کی صوبائی حکومتوں نے ایک انخلائی منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ اس کے مطابق ماؤنٹ فوجی پھٹنے کی صورت میں 750,000 لوگوں کو پناہ کی تلاش پر مجبور ہونا پڑ جائے گا۔
ٹی وی آساہی کے مطابق، تینوں صوبوں سے ماہرین کی ایک کمیٹی نے اپنا منصوبہ عوامی طور پر جاری کیا۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ لاوا اور پگھلی چٹانوں کے بہاؤ کی وجہ سے شیزوؤکا میں بدترین نقصان ہونے کی توقع ہے اور یہاں سے 580,000 ہزار لوگوں کو پناہ گاہوں کی ضرورت ہو گی۔ کمیٹی نے ابھی انخلا کے محفوظ راستوں کی نامزدگی کرنی ہے۔
یاماناشی، شیزوؤکا اور کاناگاوا کی صوبائی حکومتیں ماؤنٹ فُوجی پھٹنے کی صورت میں لاوا بہنے، چٹانیں گرنے اور راکھ بھرے بادلوں کی وجہ سے ہونے والے متوقع نقصان کے تخمینہ جات تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔