کاراکاس: ایک فیکٹری اہلکار نے جمعے کو کہا، ٹیوٹا وینزویلا میں اپنے اکلوتے اسمبلی پلانٹ پر پیداوار روک رہا ہے۔ چونکہ دنیا کے سب سے بڑے کار ساز ادارے کے پاس پرزے درآمد کرنے کے لیے کاغذی روپے کی کمی ہے۔ اس کی وجہ حکومتی پابندیاں ہیں۔
مغربی شہر کومانا میں جاپانی کار ساز ادارے کے آپریشن کی عارضی بندش 13 فروری سے شروع ہو گی اور کم از کم چھ ہفتے جاری رہے گی۔
ٹیوٹا وینزویلا کی انتظامیہ میں ایک ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم ابتدائی طور پر 45 دن کے لیے کام بند کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہمیں غیر ملکی کرنسی مہیا کر دی جائے گی جو گاڑیوں کے پرزے درآمد کرنے کے لیے ضروری ہے”۔
اس پلانٹ نے 2013 میں قریباً 9500 گاڑیاں تیار کی تھیں۔
ٹیوٹا جیسی کمپنیوں کو ڈالروں کے حصول کے لیے بیوروکریسی کے ایک پیچیدہ طریقہ کار سے گزرنا پڑتا ہے۔
وینزویلا صرف ترجیحی مال مثلاً خوراک اور طبی ساز و سامان کے لیے نامزد درآمد کنندگان کو 6.3 بِلووار کے سرکاری نرخ پر ڈالر مہیا کر رہا ہے۔
دیگر کمپنیاں جنہیں بیرونِ ملک بل ادا کرنے کی ضرورت ہو، انہیں زیادہ نرخ پر ڈالر خریدنا پڑتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے حکومت نیلامی کرتی ہے۔ بہت سی کمپنیوں نے شکایت کی ہے کہ کاراکاس انہیں مناسب مقدار میں کاغذی روپیہ فراہم نہیں کر رہا۔