آبے کی جانب سے ایٹمی توانائی نواز ٹوکیو گورنر کے انتخاب کا خیر مقدم

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے پیر کو ٹوکیو کے ایک قدامت پسند گورنر کے انتخاب کا خیر مقدم کیا۔ ایک ایسا انتخاب جو تجزیہ نگاروں کے مطابق آبے کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو سہارا دے گا اور جاپان کے ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چلانے کی مہم کو مضبوط بنائے گا۔

سابق ٹیلی وژن پنڈت اور کبھی کابینہ کے وزیر رہنے والے یوئچی ماسوزوئے کو آبے کے حکمران اتحاد کی حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے 15 حریفوں کے مقابلے میں اتوار کا انتخاب باآسانی جیت لیا۔ ان کے حریفوں میں ایک سابق وزیرِ اعظم بھی شامل تھے جو ایٹمی توانائی ختم کرنے کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔

آبے نے رپورٹروں کو بتایا، “مسٹر ماسوزوئے کو منتخب دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے ٹوکیو کے لوگوں کی حمایت جیت لی”۔ “میں چاہتا ہوں کہ وہ دنیا کے مرکز میں ٹوکیو کو چمکتا دمکتا شہر بنائیں۔”

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے رپورٹروں کو بتایا: “مجھے امید ہے کہ وہ آبے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے شہری حکومت کو آگے لے جائیں گے”۔

دنیا کے بڑے ترین شہروں میں سے ایک کے سربراہ کا انتخاب ایٹمی توانائی کے خلاف ریفرنڈم سمجھا جا رہا تھا۔ جاپان فوکوشیما آفت کے بعد اب بھی ڈرا ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.