بیس بال اسٹار تاناکا نے نیو یارک پرواز کے لیے پورا ڈریم لائنر چارٹر کروا لیا

ٹوکیو: معروف جاپانی بیس بال کھلاڑی ماساہیرو تاناکا نے نیو یارک جانے کے لیے پورے کا پورا بوئنگ 787 ڈریم لائنر چارٹر کروا لیا۔ اس سارے جہاز میں پانچ افراد کا گروہ اور ان کا پالتو کتا سوار تھا۔

خیال ہے کہ انہوں نے یکطرفہ پرواز کے لیے اپنے ذاتی سرمائے سے 20 ملین ین اس پر لُٹا دئیے۔

جاپان ائیر لائنز (جے اے ایل) نے تصدیق کی کہ انہوں نے اس کا ایک بوئنگ 787 استعمال کیا ہے۔ تاہم اس نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا۔

جے اے ایل نے کہا کہ بوئنگ طیارہ ویک اینڈ کے دوران جاپان سے برفانی طوفان ٹکرانے سے پہلے بُک کروایا گیا تھا۔ اس برفباری کی وجہ سے اتوار کو نیو یارک کے لیے تمام عمومی کمرشل پروازیں اتار لی گئیں اور جاپانی دارالحکومت میں سفر کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

اپنے ذاتی جہاز کی عیاشی کے باوجود تاناکا موسم کی صعوبتوں سے نہ بچ سکے۔ ٹوکیو کے ہوٹل سے ہوائی اڈے تک بذریعہ کار سفر کے دوران انہیں ساڑھے آٹھ گھنٹے لگ گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.