91 سالہ ماں، 62 سالہ بیٹا ٹھٹھر کر مر گئے

فوکوشیما: پولیس نے پیر کو کہا، ایک 91 سالہ خاتون اور اس کا 62 سالہ بیٹا ایواکی، صوبہ فوکوشیما میں بظاہر اپنے گھر میں سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، سومیکو نیی زوما اور اس کے بیٹے آکیرا کو ہفتے کو مردہ پایا گیا۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، سومیکو کے پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ وہ ٹھٹھرنے سے ہلاک ہوئی تاہم آکیرا کی موت کی وجہ پتا نہیں چلی۔

پولیس نے کہا کہ کسی بھی لاش پر بیرونی زخموں کے کوئی نشانات نہیں تھے۔ جس کمرے میں لاشیں ملیں وہاں ہیٹر اور کوتاتسو کچھ عرصے سے استعمال نہیں کیے گئے تھے۔ (کوتاتسو گدی والی کرسی ہے جس کے نیچے ہیٹر لگا ہو جو سیٹ کو گرم رکھتا ہے۔)

پولیس نے کہا کہ آکیرا اپنی ماں کی دیکھ بھال کر رہا تھا جو ذہنی فتور کی مریض تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.