اوساکا میں عورت کی موت پر آدمی زیرِ حراست

اوساکا: پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک 34 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس پر کائیزوکا، اوساکا میں ایک عورت کو اس کے گھر میں قتل کرنے کا شبہ ہے۔

فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا، انہوں نے اتوار کو دوپہر کے قریب ایک شخص کی کال وصول کی۔ اس شخص نے اطلاع دی کہ ایک عورت مر گئی ہے۔ پولیس موقع کی جانب بھاگی اور کیمیکو شیموتانی کو باورچی خانے کے فرش پر پڑے ہوئے پایا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

فُوجی ٹی وی نے اس سلسلے میں تفصیلات مہیا کیں۔ پولیس نے کہا کہ شیموتانی کا پوتا اس کے ہمراہ رہتا ہے اور اس نے ہی ایک آدمی کو اس کا گلہ دباتے دیکھا۔ اس کے بعد وہ پڑوس میں مدد کے لیے بھاگا۔

قریباً ساڑھے چار گھنٹوں کے بعد یوتاکا اینوسے نامی مشتبہ نے خود کو ہیروشیما پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس نے کہا کہ وہ مقتولہ کے بیٹے کا واقف کار ہے۔ پولیس والے اسے واپس اوساکا بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.