ٹوکیو: ٹیوٹا نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ دنیا بھر سے 19 لاکھ پرئیس دوغلی کاریں واپس منگوا رہا ہے۔ اس کی وجہ ایک نقص ہے جو کار کی رفتار اچانک کم کر سکتا ہے۔ یہ اعلان جاپانی کار ساز دیو کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تازہ ترین دھچکا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اس نے ماحول دوست کار میں مسائل کی نشاندہی کے بعد یہ فیصلہ کیا اور یہ اس کار کی واپس منگوائی جانے والی سب سے بڑی تعداد بھی ہے۔ اس نقص کی وجہ پاور کنورٹر کو کنٹرول کرنے والا سافٹویر ہے جس سے ڈرائیوروں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
یہ اعلانِ واپسی جاپان میں 997,000 کاروں پر لاگو ہو گا جبکہ شمالی امریکہ میں مزید 713,000 گاڑیاں متاثر ہوں گی۔
یہ مسئلہ ٹیوٹا اور جاپانی کار ساز اداروں کے لیے تازہ ترین رکاوٹ ہے۔ یہ ادارے حالیہ برسوں میں ملینوں گاڑیاں واپس منگوا چکے ہیں، اور اس سے معیار و تحفظ کے حوالے سے ان کی دیرینہ شہرت متاثر ہوئی ہے۔
ٹیوٹا نے قبل ازیں امریکہ میں ایک اجتماعی مقدمے کے تصفیے کے لیے 1.1 ارب ڈالر ادائیگی پر اتفاق کیا تھا۔ اس مقدمے میں بار بار بڑے پیمانے پر واپسی سے متاثر ہونے والے مالکان کو ادائیگیاں کی گئیں۔