کار کو ٹرین کی ٹکر کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک

اوساکا: ایک 37 سالہ خاتون اپنی کار کے ٹرین کے ساتھ تصادم کے بعد کوما کی حالت میں ہے۔ اس کی کار جمعرات کی رات اوساکا میں ہانکیو کیوتو لائن کی ایک کراسنگ پر ایکسپریس ٹرین کا نشانہ بنی تھی۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ شام 6 بجے کے قریب رونما ہوا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ ٹرین نے یودوگاوا میں جوسو اور مینامی کاتا کے اسٹیشنوں کے درمیان ایک کراسنگ پر کار کو ٹکر دے ماری۔

پولیس نے کہا، خاتون کی 3 سالہ بچی بھی اس کے ہمراہ تھی جسے معمولی زخم آئے ہیں۔

ٹرین پر قریباً 500 مسافر سوار تھے تاہم کسی کے زخمی ہونے اطلاع نہیں تھی۔

عینی شاہدین نے کہا کہ ڈرائیونگ کرنے والی خاتون تصادم سے پہلے ہی ہوش و حواس سے بے گانہ لگ رہی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.