امریکی ویڈیو گیم کنسولز کی فروخت میں اضافہ، پی ایس 4 سرِ فہرست

سان فرانسسکو: جنوری میں امریکہ میں ویڈیو گیم ہارڈوئیر کی فروخت میں اضافہ ہو گیا اور سونی کا نئی نسل کا پلے اسٹیشن 4 کنسول اس میں سب سے آگے جا رہا ہے۔ یہ بات جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار سے پتا چلی۔

صنعتی شماریات داں ادارے این ڈی پی گروپ نے اس حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس کے مطابق لوگوں نے جنوری میں ویڈیو گیم ہارڈ وئیر پر 241 ملین ڈالر خرچ کیے۔ ہارڈوئیر میں اکثریت ویڈیو گیم کنسولز کی تھی۔ مقابلتاً پچھلے برس کے اسی ماہ میں 205 ملین ڈالر کی فروخت ہوئی تھی تاہم اس سال پانچویں ہفتے کے دوران فروخت کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور پچھلے جنوری پر برتری حاصل ہوئی۔

این ڈی پی نے خبر دی کہ سونی کا پی ایس 4 ہارڈوئیر کی مجموعی فروخت میں سرِ فہرست رہا، اور اس کے بعد مائیکرو سافٹ کا نئی نسل کا ایکس باکس ون کنسول رہا۔

سونی پلے اسٹیشن کے برانڈ مارکیٹنگ سینئر وی پی گائے لانگ ورتھ نے ایک اعلامیے میں کہا،”پلے اسٹیشن 4 کی طلب انتہائی ٹھوس جا رہی ہے”۔ “یہ واضح ہے کہ گیمرز پلے اسٹیشن کو ہی کھیلنے کے بہترین آلے کے طور پر چن رہے ہیں۔”

سونی کے مطابق، پلے اسٹیشن پلس سبسکرپشن سروس کی رکنیت بھی نومبر میں پی ایس 4 کے اجراء کے بعد سے قریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ اس سروس میں گیمز، فلمیں اور دیگر ڈیجیٹل تفریحی مواد شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.