کاواساکی: اتوار کی صبح کاواساکی، صوبہ کاناگاوا میں موتوسومیوشی اسٹیشن پر ایک ٹرین پہلے سے کھڑی ٹرین کے عقب میں جا ٹکرائی جس سے اس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں کم از کم 19 لوگ زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق، یہ حادثہ رات 12:30 بجے ٹوکیو ٹوکویو لائن پر پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ٹرین کا ڈرائیور بروقت بریک نہ لگا سکا اور پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین کے عقب میں جا ٹکرایا۔ تمام زخمی مسافر پہلی دو ڈی ریل ہونے والی بوگیوں میں سے تھے۔
ٹوکیو ریل کو کے اہلکاروں نے کہا کہ برفباری کی غیر متوقع طور پر بھاری مقدار نے ٹرین کا شیڈیول درہم برہم کر دیا۔ اس سے دونوں ٹرینوں کے درمیان وقفے میں کمی ہو گئی۔ پولیس اس تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ پتا لگانے کی کوشش میں ہیں کہ خودکار ٹرین کنٹرول (اے ٹی سی) نظام نے کام کیوں نہ کیا۔