برفباری سے سفری نظام میں مزید ابتری، 3 ہلاک، 850 زخمی

ٹوکیو: اطلاعات اور سرکاری اہلکاروں کے مطابق، جاپان کی سڑکیں، ریل اور فضائی خدمات ہفتے کو مزید تعطل کا شکار رہیں اور برفانی طوفان نے تین لوگوں کو ہلاک اور 850 دیگر کو زخمی کر دیا۔ یاد رہے کہ ابھی پچھلے ہفتے ہی ایک طوفان آیا تھا۔

دارالحکومت ٹوکیو میں جمعے کی صبح سے برفباری شروع ہوئی اور ہفتے کی صبح تک اس نے 26 سینٹی میٹر تک کی تہہ جما دی۔ ایک ہفتہ قبل کئی عشروں کی سخت ترین برفباری سے ملک بھر میں 11 لوگ ہلاک اور 1200 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

سرکاری ٹی وی این ایچ کے نے کہا کہ جمعرات کو رات گئے مغربی جاپان میں برفانی طوفان کے بعد سے ملک بھر میں برفباری سے متعلقہ حادثات میں 850 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک شخص کوما میں ہے۔

ٹیلی وژن کی فوٹیج سے پتا چلا کہ ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے پر سینکڑوں مسافر بنچوں اور فرش پر کمبلوں تلے آرام کر رہے ہیں۔ چونکہ شدید برفباری کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ معطل تھی۔

این ایچ کے نے کہا، ہانیدا اور مشرقی جاپان کے دیگر ہوائی اڈوں پر ہفتے کو کم از کم 628 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ان میں سے بیشتر پروازیں مقامی تھیں۔ ایک دن قبل بھی سخت برفباری کی وجہ سے 260 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.