شاہد اقبال ( تاتے بیاشی والے) کے بھائی کا پاکستان میں “انتقال”۔
گاڑیوں کے معروف تاجر ، تاتے بیاشی کے معزز پاکستانی “شاہد اقبال “ کے بھائی ناصر کا پاکستان میں قضائے الہٰی سئ انتقال ہو گیا ہے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
شاہد اقبال کے مطابق ، ان کے بھائی ناصر کو گزشتہ جمعے کے روز ہارٹ اٹیک ہوا ، مریض کو اس کے بیٹے فوراً ہسپتال لے کر پہنچے ، جہاں ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک سے ان کے فوت ہو جانے کی تصدیق کر دی ۔
روز نامہ اخبار جاپان ، شاہد اقبال کے بھائی ناصر کی مغفرت کے لئے دعا گو ہے ۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں ۔
امین