برفباری سے متعلقہ حادثات میں 12 ہلاک، 1650 زخمی؛ سفری ذرائع کی ابتری جاری

ٹوکیو: جاپان بھر پر نازل ہونے والے ایک شدید برفانی طوفان نے 12 لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے اور 1650 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، یہ بات جاپانی میڈیا نے اتوار کو بتائی۔ شدید موسمی حالات کی وجہ سے سفری ذرائع میں بھی ابتری کی صورتحال جاری ہے۔

کیودو نیوز ایجنسی کے مطابق، ریکارڈ توڑ طوفان کے بعد سات صوبوں میں برفباری سے متعلقہ حادثات میں کم از کم ایک درجن لوگ ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ٹوکیو 27 سینٹی میٹر موٹی برفانی چادر میں لپٹ گیا۔

سرکاری ٹیلی وژن این ایچ کے نے کہا، مزید برآں 2150 لوگوں کو گھروں سے انخلا کروا لیا گیا ہے چونکہ برف کے وزن کی وجہ سے ڈر تھا کہ مکان منہدم ہو سکتے ہیں۔

ایک مقامی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، قومی روٹ نمبر 18 جزوی طور پر بند ہو چکا ہے اور سینکڑوں کاریں سخت برفباری کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہیں۔ یہ روٹ ٹوکیو کے شمال میں گونما اور ناگانو کے صوبوں میں سے گزرتا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق، قومی روٹ نمبر 4 پر رش 30 کلومیٹر کے دائرے تک پھیل گیا۔ یہ روٹ شمالی صوبوں فوکوشیما اور میاگی میں سے گزرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.