عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے فوکوشیما پلانٹ سے آلودہ پانی کے سمندر میں محدود اخراج کی حمایت کر دی

ٹوکیو: اقوامِ متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے نے جاپان پر زور دیا ہے کہ آلودہ پانی کو سمندر میں “محدود مقداروں میں چھوڑنے” کے انتخاب پر غور کرے۔ یہ پانی فوکوشیما پر تباہ شدہ ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یہ تجویز عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایک رپورٹ میں پیش کی گئی سفارشات میں سے ایک ہے۔ ایجنسی نے ایک نسل کے بدترین ایٹمی حادثے کے تازہ ترین معائنے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی تھی۔

72 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا، “آئی اے ای اے کی ٹیم کا خیال ہے کہ آلودہ پانی کا بندوبست کرنے کے مسئلے کا مستحکم و دیرپا حل نکالنا ضروری ہے”۔

“اس میں تمام انتخابات پر غور کرنا ہو گا۔ ان طریقوں میں پانی کی محدود مقداریں سمندر میں چھوڑنے کی بحالی بھی شامل ہے۔”

آئی اے ای اے کی رپورٹ نے خبردار کیا کہ وسیع و عریض جاپانی یوٹیلیٹی کمپنی (ٹیپکو) کو آلودہ پانی چھوڑنے کے ممکنہ خطرات کی جانچ کرنی چاہیئے۔ اور اسے ایٹمی توانائی سے ڈری ہوئی مقامی آبادیوں کی حمایت حاصل کرنی چاہیئے۔

یہ پانی فی الوقت پلانٹ پر بڑے بڑے ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے اور ٹیپکو نے خبردار کیا ہے کہ اس کے پاس جگہ ختم ہوتی جا رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.