یاماناشی: فوئے فوکی، صوبہ یاماناشی میں پولیس نے بدھ کو کہا کہ پیر کی صبح ایک 57 سالہ شخص اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔
پولیس کے مطابق، انہوں نے ایک 60 سالہ خاتون کی کال وصول کی۔ اس نے بتایا کہ اس کا خاوند یکلخت گر گیا ہے۔
ٹی بی ایس کے مطابق، پولیس موقع کی جانب بھاگی اور آدمی کو لیونگ روم کے فرش پر بے سُدھ پڑے ہوئے پایا۔ پولیس نے کہا کہ منگل کو پوسٹ مارٹم سے اس کی گردن پر گلا گھونٹنے کے نشانات پائے گئے۔ مزید برآں، بظاہر اس شخص کو شدید قسم کی برین ہیمبریج (دماغی شریان کا پھٹ جانا) بھی ہوئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ مرنے ولا شخص اور اس کی بیوی اس مکان کے اکلوتے رہائشی تھے۔ انہوں نے مرنے والے کی بیوی سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔