برف صاف کرنے والی مشین میں ہاتھ آ جانے پر نوجوان کا ہاتھ کاٹنا پڑ گیا

ساپّورو: منگل کو ڈاکٹروں نے ایک 18 سالہ نوجوان کا دایاں ہاتھ کلائی کے قریب سے قطع کر دیا۔ اس کا ہاتھ ساپّورو میں ایک برف صاف کرنے والی مشین میں آ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، یاسوآکی اوتومو، ہائی اسکول میں آخری سال کا طالبعلم ہے۔ وہ منگل کو رات 2 بجے کے قریب اپنی جز وقتی ملازمت پر تھا اور برف ہٹا رہا تھا جب یہ حادثہ رونما ہوا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ اس کا دایاں ہاتھ برف صاف کرنے والی مشین کے روٹر میں آ گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا ہاتھ قطع کر دیا۔

پولیس نے اوتومو کا بیان جاری کیا کہ روٹر اچانک رک گیا تھا۔ وہ دیکھنے کے لیے قریب گیا تو پھسل گیا اور اس کا ہاتھ روٹر آ گیا۔ اسی دوران روٹر دوبارہ چل پڑا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.