امریکہ جاپان میں مقامی طلب کی صورتحال پر فکرمند

واشنگٹن: امریکہ نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جاپان کی مقامی طلب جاپانی معیشت کو متحرک رکھنے کی سب سے بڑی وجہ کے طور پر برقرار رہ سکے گی یا نہیں۔

امریکی سیکرٹری خزانہ جیک لیو نے ایک خط میں کہا، “پچھلے دو برسوں کے دوران جاپان کی معیشت زیادہ تر مقامی طلب کی بنیاد پر متحرک رہی ہے۔ تاہم مقامی طلب کی صورتحال اب اندیشوں کا شکار ہو گئی ہے”۔

جاپان نے اپنی معیشت کو سہارا دینے اور ایک عشرے سے زیادہ جامد اقتصادی طلب سے لڑنے کے لیے ایک جحیم زری محرکاتی پیکج متعارف کروایا ہے۔ واشنگٹن نے محرک کے استعمال پر ٹوکیو کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس محرکاتی پیکج کی وجہ سے ین کی قیمت میں کمی کے لیے دباؤ بڑھا اور برآمدات کو سہارا ملا۔

لیو 22 اور 23 فروری کو جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ مقامی طلب کو بڑھانے کے لیے جاپان کے اقتصادی اصلاحات کے منصوبوں بارے جاننے کے مشاق رہیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.