پلے اسٹیشن 4 کی فروخت 53 لاکھ سے بڑھ گئی

ٹوکیو: پیر کو سونی عرصہ دراز سے جاری گیم کنسول جنگ کا بظاہر فاتح بن کر سامنے آیا۔

صارفی الیکٹرونکس اور تفریح کے جاپانی شہنشاہ سونی نے اعلان کیا کہ اس نے پلے اسٹیشن 4 (پی ایس 4) کے 54 لاکھ سے زیادہ یونٹ فروخت کر لیے ہیں۔ اگلی نسل کا یہ گیمنگ سسٹم پچھلے برس نومبر میں جاری کیا گیا تھا۔

این پی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری میں امریکی ویڈیو گیم ہارڈئیر کی فروخت بڑھ گئی تھی، اور اس میں پی ایس 4 سرِ فہرست رہا۔

صنعتی شماریات داں ادارے این ڈی پی گروپ نے اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ لوگوں نے جنوری میں ویڈیو گیم ہارڈ وئیر پر 241 ملین ڈالر خرچ کیے۔ ہارڈوئیر میں اکثریت ویڈیو گیم کنسولز کی تھی۔ مقابلتاً پچھلے برس کے اسی ماہ میں 205 ملین ڈالر کی فروخت ہوئی تھی تاہم اس سال پانچویں ہفتے کے دوران فروخت کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور پچھلے جنوری پر برتری حاصل ہوئی۔

پی ایس 4 اور نومبر میں ہی جاری کردہ ایکس باکس ون ڈیجیٹل ہوم انٹرٹینمنٹ کے میدان میں مرکزی مقام کے حصول کے لیے نبرد آزما ہیں۔ تاہم روایتی گیم کنسول اپنی اہمیت ثابت کرنے کے لیے سخت دباؤ کی زد میں بھی ہیں۔ چونکہ لوگ گیم کھیلنے، ویڈیو دیکھنے اور دیگر تفریحی شعبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کمپیوٹروں کا رُخ کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.