حکومت ٹی ٹی پی معاہدے میں زرعی مصنوعات پر رعایت دینے پر غور کر سکتی ہے

ٹوکیو: کابینہ کے ایک کلیدی وزیر نے منگل کو کہا کہ جاپان کچھ حساس زرعی مصنوعات پر ٹیرف میں رعایات دے سکتا ہے۔ امریکی قیادت میں ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے اگلے ہفتے سے اعلی سطحی اور کثیر الممالک مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کے لیے امریکی اور جاپانی اہلکاروں نے اس ہفتے بات چیت شروع کی۔

امریکہ اور جاپان ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) معاہدے کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہیں اور ان کے درمیان معاہدہ وسیع تر اتفاقِ رائے کے لیے اشد ضروری ہے۔ اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام تر 12 شریک ممالک کے مابین مذاکرات پیر کو سنگاپور میں شروع ہوں گے۔

تاہم کئی سارے معاملات پر رکاوٹیں اب بھی قائم ہیں۔ ان میں حساس زرعی مصنوعات مثلاً چاول کے لیے جاپانی تحفظ اور زیادہ جاپانی مسابقت پذیری کے حوالے سے امریکی کار ساز اداروں کے خدشات شامل ہیں۔

جاپانی وزیرِ معیشت آکیرا آماری نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “اگر ہم نے پانچ زمروں (جنہیں جاپان نے تحفظ دینے کا عہد کیا ہے) میں موجود مصنوعات پر ذرا سی بھی لچک نہ دکھائی تو یہ مذاکرات تو نہیں کہلائیں گے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.