ٹوکیو: جاپان کی قومی سیاحتی تنظیم کے مطابق، جنوری کے دوران جاپان میں ریکارڈ تعداد میں سیاح آئے۔ جے این ٹی او نے خبر دی کہ 943,000 کے قریب افراد جاپان آئے۔ یہ جنوری 2013 کے مقابلے میں 41.2 فیصد کا اضافہ ہے۔
فُوجی ٹی وی نے جمعرات کو خبر دی جس کے مطابق جنوبی کوریائی سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد 255,500 آئی، اس کے بعد تائیوان سے 196,900 اور چین سے 155,700 لوگ یہاں آئے۔ جے این ٹی او نے کہا کہ اسکیئنگ کے لیے آنے والے آسٹریلویوں کی تعداد نے ہوکائیدو اور ناگو میں سیاحوں کی تعداد کو 37,400 کی ریکارڈ توڑ سطح تک پہنچنے میں مدد دی۔
سیاحتی تنظیم نے کہا کہ رواں برس سیاحوں کی سب سے بڑی تعداد آسیان ممالک سے آتی رہے گی۔ چونکہ ین کی قیمت کم ہے اور ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں۔ جبکہ جاپان اور کوریا، تائیوان اور چین کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود یہاں سے بھی لوگ آئیں گے۔