ٹوکیو: جمعرات کی خبروں کے مطابق، ایک خصوصی جاپانی بار کھانے پینے کی جگہوں سے متعلق ایک ویب سائٹ پر مقدمہ کر رہا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ ویب سائٹ نے اس کا جائزہ پیش کیا جس کی وجہ سے اس کا کام کا طریقہ متاثر ہوا ہے۔ بار کے مطابق وہ گمنام اور ڈھونڈنے میں مشکل رہنا چاہتا تھا لیکن اب ایسا نہیں رہا۔
یہ بار اوساکا میں واقعہ ہے اور اس کا نام جاری نہیں کیا گیا۔ اس نے مقبول ٹیبلاگ ویب سائٹ سے کہا کہ وہ ایک کلائنٹ کا جائزہ اور عمارت کی کھینچی ہوئی تصاویر ویب سائٹ سے ہٹا دے۔
تاہم سائٹ منتظمین نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ جائزہ آزادیِ اظہار کے حق تلے آتا ہے۔
یہ بار 2010 میں کھلا تھا اور اس کے باہر کوئی نشانی یا بورڈ موجود نہیں ہے جس سے پتا چل سکے کہ یہ کہاں ہے۔ اس کی شرائط میں شامل ہے کہ گاہک یا ان کے مہمان پہلے ایک گھنٹی بجائیں اور پھر عملے کو کہیں کہ وہ لوہے کا مرکزی دروازہ اندر سے کھولے۔
ٹیبلاگ ویب سائٹ جاپان میں ریستورانوں کے جائزے کی اعلی ترین سائٹ ہونے کی دعویدار ہے۔
صارفین ان جگہوں کا جائزہ لکھتے ہیں جہاں وہ کھانا کھا چکے ہوں۔ ان سے رہنمائی حاصل کر کے دیگر صارفین اپنے لیے مناسب کھانے کی جگہ ڈھونڈنے میں مدد حاصل کرتے ہیں۔