متحدہ عرب امارات انڈر 19 ورلڈکپ:کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا –

Cricket Match(متحدہ عرب امارات ) انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ پاکستان نے سری لنکا کو121رنز سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔ شارجہ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپنرز نے پاکستان کو 177رنز کا اسٹینڈ فراہم کیا ۔سمیع اسلم 95اور امام الحق 82نے رنز اسکور کئے ۔پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 280رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم158 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔پرائمل پریرا68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ظفر گوہر،کرامت علی، ضیاء الحق اور کامران غلام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔!

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔