اتوار کو ٹوکیو میراتھن دوڑ کے لیے پولیس کے کتے، دیگر حفاظتی اقدامات میں اضافہ

ٹوکیو: ٹوکیو پولیس اتوار کو ٹوکیو میراتھن دوڑ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر رہی ہے۔ گشت، بلوہ روک اہلکار اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹوکیو پولیس 100 کے قریب پولیس کے کتے بھی استعمال کرے گی۔

ٹی بی ایس نے ہفتے کو اس سلسلے میں خبر دی کہ پولیس اہلکار پچھلے برس بوسٹ میراتھن دوڑ میں بم دھماکے پر محتاط ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کتے بندوق بردار ممکنہ مجرموں کو تلاش کر کے ان پر حملہ کرنے، اور دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگانے اور پکڑنے کے لیے تربیت یافتہ ہیں۔ اس طرح خطرے سے قبل ہی اس کا سدباب ہو سکتا ہے۔

اہلکار توقع کر رہے ہیں کہ میراتھن دوڑ میں 36,000 کے قریب شرکاء ہوں گے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں لوگوں کے زیادہ ہجوم کے باعث وہ شہر بھر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کی توقع کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.